مہاجرین کی نشستوں پر جیتنے والے آئوٹ،قائد ن لیگ نواز شریف نے حکومت سازی کے لیے پارٹی پالیسی واضح کردی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے لیگی ایم ایل ایز کو کشمیر حکومت کی کابینہ میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حکومت سازی کے لیے پارٹی پالیسی واضح کردی ،ذرائع کے مطابق کشمیر کابینہ مختصر رکھی جائے گی، پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار نومنتخب ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے،ذرائع نے کہا کہ لیگی رہنما ئوں نے پارٹی سربراہ کو مشورہ دیا ہے کہ کا بینہ مختصر رکھی جائے تاکہ ریاست کشمیر کے خزانے پر مالی بوجھ نہ بڑھے، لیگی رہنما ئوں نے وزارت عظمی کے لیے مسلم لیگ (ن) کشمیر کے سینئررہنما ئوں سے حالیہ ملاقاتوں میں پارٹی پالیسی واضح کردی ہے۔