کشمیر کا فیصلہ صدارتی آرڈیننس سے کیا گیا، مراد علی شاہ

کشمیر کا فیصلہ صدارتی آرڈیننس سے کیا گیا، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے فیصلہ ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا، جو اپنے شہریوں کے حقوق غضب کرنے کی پہلی مثال ہے۔

کشمیر کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز بلند کی، محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے بھی کشمیری عوام کے حق میں مؤقف اختیار کیا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔

بھارت پر تنقید اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کشمیری عوام کی آواز کو نہیں دبا سکتا، ہم بھارتی مظالم کو مسترد کرتے ہیں اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

فلسطین پر بھی مؤقف
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ "ان شاء اللہ ہم کشمیری عوام کو ان کا حق دلوائیں گے،" ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس ظلم کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔