وفاقی حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ آرڈیننس صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن اور صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقاتوں کے بعد کیا گیا۔مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پر جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے آرڈیننس کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے ذریعے مدارس کی رجسٹریشن کو مضبوط اور منظم کرنے کے اقدامات شامل ہوں گے۔یہ اقدام مدارس کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرنے اور ان کے معاملات کو شفاف اور موثر بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔