معروف کمپنی کا کروڑوں ڈالر مالیت کا گوشت تاجکستان برآمد کرنے فیصلہ

کراچی(آئی این پی )پاکستان کی معروف میٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ازبکستان اور آذربائیجان کے بعد اب تاجکستان کو بھی عالمی معیار کے مطابق گوشت برآمد کرے گی۔اس حوالے سے پا کستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا  ۔کمپنی کے جاری   اعلامیے کے مطابق، پاکستان پہلی بار 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف  تاجکستان برآمد کرے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ برآمدات عالمی فوڈ سیفٹی اور معیار کے اصولوں کے مطابق ہوں گی۔