نہم کلا س امتحانات، افسران بطور چیئرمین سکواڈ نامزد

ممبرز امتحانی مراکز وپریکٹیکل لیبارٹریوں کی چیکنگ کے مجاز ہونگے
لاہور (خصوصی رپورٹ )ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران بطور ممبر چیئرمین سکواڈ نویں کلاس امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے، لاہور بورڈ چیئرمین و ڈی سی لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ نامزد ممبران اپنے اپنے علاقوں میں موجود امتحانی مراکز و پریکٹیکل لیبارٹریوں کی چیکنگ کے مجاز ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صہیب احمد بٹ کو بطورِ ممبر چیئرمین سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو کو بطورِ ممبر چیئرمین سکواڈ مقرر کیا گیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد جعفر کو بطورِ ممبر چیئرمین سکواڈ تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ممبر چیئرمین سکواڈ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ افسران امتحانی مراکز میں تمام انتظامات کا جائزہ لیں گے۔