لاہور (کرائم رپورٹر ) ریلوے کے اے جی ایم مکینیکل راحت مرزا اور گریڈ 19 کے آفیسر طارق لطیف میں جھگڑے کا معاملہ، اے جی ایم کی درخواست پر طارق لطیف کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیاگیا، اے جی ایم راحت مرزا کی طارق لطیف کے خلاف دست درازی کرنے کی درخواست پر وزارت ریلوے نے آئی جی ریلوے کو 3 روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، طارق لطیف پر الزام ہے کہ انہوں نے اے جی ایم راحت مرزا سے دست درازی ، گالیاں دیں ، کپڑے پھاڑدیئے ،40 سے زائد افسران نے کارروائی نہ کرنے پر وزیر ریلوے کے سامنے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔