سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط کا کہنا ہے کہ اسرائیل عسکری اشتعال انگیزی کے ذریعے لبنان اور شام کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق احمد ابوالغیط نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں، لبنان اور شام پر مسلط کی گئی جنگ کو ایک نئے دور میں داخل ہونے کا بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دستخط شدہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقے میں مزید قبضے کیے ہیں اور شہریوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے داخلی ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لیے شہریوں کی زندگیوں اور علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔