خیبرپختونخوا پولیس کا نظام ڈیجیٹلائز، سروس ریکارڈ اور پوسٹنگ و ٹرانسفر ایپ میں شامل

خیبرپختونخوا پولیس کا نظام ڈیجیٹلائز، سروس ریکارڈ اور پوسٹنگ و ٹرانسفر ایپ میں شامل

خیبرپختونخوا پولیس نے اپنے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق نئی ایپ ہیومین ریسورس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت پولیس اہلکاروں کے تمام سروس ریکارڈ کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔اس ایپ کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی پوسٹنگ و ٹرانسفر، بھرتیاں، ریٹائرمنٹ، پروموشن، ٹریننگ اور ڈسپلنری کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ دیکھا جا سکے گا۔ سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی بھی ممکن ہوگی، جس سے انتظامی عمل مزید شفاف اور مؤثر ہو گا۔مزید یہ کہ اس اقدام سے پولیس کے اندر ریکارڈ کی بروقت دستیابی اور سروس معاملات میں تیزی آئے گی، اور اہلکاروں کی کارکردگی اور ترقی کا جامع ڈیٹا بھی دستیاب ہو گا۔