ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا مغرب پر دوہرے معیار کا الزام

 جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے خود ہمیں الزام دے رہے ہیں
امریکا اور اتحادیوں نے اسرائیل کو تباہ کن ٹیکنالوجیز فراہم کیں: چینی ادارے کو انٹرویو
بیجنگ(آن لائن)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے مغربی طاقتوں پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی ادارہ غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور دنیا کو نئے کثیرالجہتی اور انصاف پر مبنی عالمی نظام کی ضرورت ہے۔صدر پیزشکیان بیجنگ میں ہونے والی ایک شاندار فوجی پریڈ میں شریک ہوئے جہاں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ روس کے ولادی میر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سمیت 26 ممالک کے سربراہان شریک تھے۔ یہ تقریب چین کی عسکری طاقت اور عالمی سفارتی اثرورسوخ کا مظاہرہ تھی۔چینی نشریاتی ادارے  کو انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ مغرب انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرتے ہوئے اسرائیل او