ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے حماس رہنمائوں کی ملاقات

 تہران (آئی این پی )ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے تہران میں حماس کے رہنما ئوں ن ملاقات کی ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پیزشکیان سے حماس کی قیادت، کونسل کے سربراہ محمد درویش نے ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھر حماس کے قائم مقام رہنما خلیل الحیا نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں انقلاب ایران کی سالگرہ پر خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی۔