کروشیا :سابق وزیر کو سرکاری فنڈز سے شاہانہ کھانا مہنگا پڑ گیا

 زغریب(آئی  این پی )کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا۔ گبریئیلا زالچ  کو شاہانہ کھانے کے جرم میں 7 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ، یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس کے مطابق گبریئیلا 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں،  انہوں نے 9 مرتبہ کھانوں پر سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو خرچ کیے۔  مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر نے اپنی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے تھے ، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کرکے رقم واپس کر دی تھی۔