پوجا شوہر کے ناجائز تعلق پر سوال اٹھاتی تو وہ جہیز کے پیسے کا تقاضا کرتا
پوجا کو گھر میں پنکھے کے ساتھ لٹکا پایا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
بنگلورو (آئی این پی )بھارتی ریاست بنگلورو کی 28 سالہ پوجاشری نے جہیز کے مطالبات اور شوہر کے ناجائز تعلقات سے تنگ آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوجاشری بینک میں کیشیئر کے طور پر کام کرتی تھی، 3 سال قبل اس کی شادی نندیش نامی شخص سے ہوئی اور جوڑے کی ایک کمسن بیٹی بھی ہے۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی میں جھگڑا کافی عرصے سے چلتا آ رہا تھا، جب بھی پوجاشری شوہر کے مبینہ ناجائز تعلق پر سوال اٹھاتی تو وہ اس سے جھگڑنے لگتا اور جہیز کے پیسے کا تقاضا کرتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ یکم ستمبر کی صبح پوجاشری کو اِس کے گھر سے پنکھے کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے وکٹوریا اسپتال منتقل کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوجاشری کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ داماد میری بیٹی کو مسلسل ذہنی اور جذباتی اذیت دے رہا تھا۔ پوجاشری کی والدہ نے مزید بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے والد سے 30 لاکھ روپے قرض لیا تھا، اتنا کچھ کرنے کے باوجود پوجاشری کا شوہر اسے تنگ کرتا رہا