دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست تلنگانہ میں آن لائن بیٹنگ ایپلیکیشن پر رقم ہارنے کے بعد 18 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم کو ایک بیٹنگ ایپ کے ذریعے تقریبا 1 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا، شدید ذہنی دبائو کے باعث وکرم نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔وکرم کی حالت بگڑنے پر والدین فوری طور پر اسے اسپتال لے گئے تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔