حیدر آباد(آئی این پی )بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے میاپور میں 26 سالہ سافٹ ویئر انجینئر دلہن نے مبینہ طور پر جہیز کے لیے ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیاپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ متوفیہ ایشیتا یادو کی شادی رواں سال 20 فروری کو پٹنہ میں نیرج بھنسل کے ساتھ ہوئی تھی اور یہ دونوں کی پسند کی شادی تھی، جو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے ملے تھے اور 5 سال سے تعلق میں تھے۔