امریکی قونصل جنرل کی مزار قائد پر حاضری ، قبر پر پھول،جناح کو خراج تحسین کیا
کراچی (آئی این پی)امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ امریکی قونصل جنرل نے یہ بات مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے قبر پر پھول رکھے اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا۔امریکی قونصل جنرل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔ چارلس گڈمن نے کہا کہ امریکا قائد اعظم کے وژن کی حمایت کرتا ہے۔امریکی جنرل قونصل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ گرمجوشی سے خوش آمدید کہا ہے، ہم مل کر مضبوط تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے کہا کہ پاکستان امریکا دوستی زندہ باد، پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں