مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،متاثرین کیلئے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا : ویڈیو بیان
پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلی کے پی نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لئے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں اور ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔