ویب ڈیسک: ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت بلیک مارکیٹ میں 490 سے 511 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 20 روپے کے اضافے کے بعد 466 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں برائلر گوشت سرکاری قیمت سے تقریباً 31 روپے مہنگا دستیاب ہے۔ذرائع کے مطابق زندہ فارم کی قیمت 294 روپے فی کلو ہے، جس پر سیلز کو 310 روپے فی کلو ریٹ مل رہا ہے۔ برائلر پرچون کی قیمت 322 روپے فی کلو ہے، جبکہ سیلز کو 342 روپے فی کلو مل رہا ہے۔