14سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا:ڈی سی

لاہور ( خصوصی رپورٹ)ڈی سی کے احکامات کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز لاہور، پرائس مجسٹریٹس اور پیرا سٹاف کی جانب سے مارکیٹوں اور بازاروں کی مسلسل چیکنگ جاری ہے۔ مانیٹرنگ کے نتیجے میں پیاز، ٹماٹر اور کھیرا سمیت 14 سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ ایک اہم پیش رفت کے طور پر گوبھی اور لیموں کی قیمتوں میں 10، 10 روپے فی کلو کمی جبکہ آلو، بینگن اور دیسی لہسن کی قیمتوں میں 5، 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے، جہاں ناشپاتی 30 روپے فی کلو اور کیلے کی قیمت میں 10 روپے فی درجن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔