لاہور کے گرد ایک ہفتے کے دوران آگ لگنے کے 3,712مقامات کی نشاندہی

لاہور (آئی این پی )لاہور کے گرد 300 کلومیٹر کے دائرے میں ایک ہفتے کے دوران آگ کے 3,712 مقامات کی نشاندہی ہوئی، جن میں پاکستان کے 2,753 اور بھارت کے 957 مقامات شامل ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان میں آگ کے مقامات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد جبکہ 2018 سے 2025 کے دوران اسی عرصے کی اوسط کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ رہی۔اس کے برعکس بھارتی حدود میں آگ کے مقامات کی تعداد گزشتہ آٹھ برسوں کی اوسط سے نمایاں طور پر کم ریکارڈ ہوئی