سندھ میں پیر کو دیوالی پر چھٹی

کراچی(آئی ا ین پی )سندھ حکومت نے پیر کو ہندو براداری کیلئے دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت وزیراعلی ہائوس میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہندو برادری کیلئے پیر کو دیوالی کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی ثقافتی اور مذہبی روایات کے احترام اور فروغ کیلئے کیا گیا ہے