9 سال سے چالان جمع نہ ہونے پر گاڑی سپرداری سے متعلق کیس میں سپرداری درخواست خارج
لاہور (آئی این پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں پورا سسٹم ہی خراب ہے، کوئی کام نہیں کرتا، سسٹم کیسے ٹھیک ہوگا؟۔9 سال سے چالان جمع نہ ہونے پر گاڑی سپرداری سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں عدالت نے سپرداری درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے طاہر علی پھول کی سپرداری درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 9 سال گزر گئے سپرداری درخواست پر فیصلہ نہیں ہوا۔عدالت نے استفسار کیا کہ 9 سال بعد ایف آئی آر کی بات نہ کریں، درخواست گزار کا اسٹیٹس کیا ہے؟، جس پر پولیس نے بتایا کہ اس سے گاڑی ریکور ہوئی ہے۔2015 میں کیس رجسٹر ہوا تھا، درخواست گزار گاڑی کرایے پر چلا رہا تھا، مالک نے کہا کہ خورد برد کی گئی ہے، گاڑی ٹیمپرڈ نکلی جس پر سپرداری خارج کر دی، گاڑی موجودہ درخواست گزار نے خریدی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ اپنے سسٹم کو کیوں ٹھیک نہیں کرتے؟۔سی سی پی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ 2010 سے اب ہم اپنا ریکارڈ درست کریں گے۔