ہماری حکومت ختم کردی اب نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں:شوکت یوسفزئی

 حکومت اب الزامات لگانے کا سلسلہ ختم کرے، اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے حکومت اب الزامات لگانے کا سلسلہ ختم کرے، اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ خیبر پختونخوا میں ہمیں امن چاہئے، اب آپ نے ہماری حکومت ختم کر دی، تو چلیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں۔ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی ایسی کوئی پالیسی نہیں کہ وہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کرے۔اگرکسی شخص نے سہولت کاری کی ہے تو ثبوت پی ٹی آئی کے سامنے لائے جائیں تاکہ پتہ چلے کہ کون ایسا کر رہا تھا۔