دہشتگردی کیسز:30 ٹی ایل پی کارکنان کوڈسچارج کرنے کا حکم

لاہور(کرائم  رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے دہشتگردی کے مقدمات میں ٹی ایل پی کے 30 کارکنان کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزموں سے ڈنڈے برآمد نہیں ہوئے ،ملزم ہجوم کے ساتھ موقع پر موجود تھے، ملزموں نے جلائو گھیرائو میں عملی حصہ نہیں لیا۔عدالت نے تھانہ صدر شیخوپورہ کے 14 ،تھانہ باغبانپورہ کے 6 ،تھانہ نواب ٹائون کے 4 اورتھانہ کاہنہ کے 6 ملزموں کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔