لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور سموگ کے پیش نظر، ضلعی انتظامیہ نے 2023 کے فارمولے کے مطابق سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں مارکیٹوں، ریسٹورنٹس اور دیگر اشیاء فروشوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ فضائی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
مارکیٹیں پیر سے ہفتہ رات 10 بجے تک بند ہوں گی۔
اتوار کو مارکیٹیں دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ہوم ڈیلیوری کی خدمات رات 2 بجے تک جاری رہیں گی۔
خصوصی استثنائی اشیاء:
میڈیکل سٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچرز شاپس کو ان نئی پابندیوں سے استثنی حاصل ہے۔
دیگر اہم باتیں:
نئے اوقات کار کی پابندی لازمی ہوگی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، موجودہ نوٹی فکیشن کی موجودگی میں نئے نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ اقدامات سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور ہوا کا معیار بہتر ہو۔