نہر میں نامعلوم لاش

لاہور(کرائم رپورٹر)بی آر بی نہرمیں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ کھیرہ پل بیدیاں روڈ بی آر بی نہر میں نامعلوم شخص کی لاش کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی اطلاع ملنے پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی