جامعہ پنجاب پھرمیدان جنگ

تصادم سے قبل ڈنڈا بردار ہوسٹلز کے کمروں کو چیک کرتے رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں ایک مرتبہ پھر تصادم، یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن گئی،دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق یونیورسٹی میں ڈنڈا بردار گھومتے رہے، طلبہ گروپوں میں تصادم کاواقعہ یونیورسٹی ہوسٹلز میں پیش آیا،تصادم سے قبل ڈنڈا بردار ہوسٹلز کے کمروں کو چیک کرتے رہے، پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں خوف وہراس ،طلباء￿  کمروں میں محصور ہوکررہ گئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی میں پہنچ گئی زخمی طلبا کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس ،انتظامیہ تصادم میں ملوث عناصر کیخلاف حکمت عملی طے کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔