شعبہ جینڈر سڈی کے طالب علم عمار کو یونیورسٹی کی کینٹین پر کھانا کھاتے نشانہ بنایا گیا
عمار قصور کا رہائشی تھا ،جمعیت کے طلباء کا کیمپس پل پر شدید احتجاج ، پولیس تحقیقات شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شعبہ جینڈر سڈی کے طالب علم کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ مسلم ٹائون واقع پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شعبہ جینڈر سڈی کے طالب علم عمار کو یونیورسٹی کی کینٹین پر کھانا کھاتے ہوئے زخمی کر دیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی عمارہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد اورپولیس کی بھاری نفر موقع پر پہنچ گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کے مطابق مقتول عمار قصور کا رہائشی تھا مقتول اسلامی جمیعت طلبا ء کا عہدیدار تھا دوسری جانب جمعیت کے طلباء کا کیمپس پل پر شدید احتجاج کیا گیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق تمام پہلوؤں اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے مقتول عمار کے قتل میں شامل ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،