حکومت کا پنجاب ائیر کے نام سے ائیرلائن شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی ، حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے: ذرائع
 حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے،سینئرصوبائی وزیر کی قومی ایئرلائن خریدنے کی تردید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے پنجاب ائیر کے نام سے ائیرلائن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب ائیرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی اور ائیرلائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے۔دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی آئی اے خریدنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے۔