پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنے پر غور کررہی ہے:نوازشریف

پنجاب حکومت کو تجویزدی ہے پی آئی اے خریدلیں یاکوئی نئی ایئرلائن شروع کریں
لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے صوبہ پنجاب کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری کا عندیہ دے دیا۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنے پر غوروخوض کررہی ہے۔نوازشریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت کو تجویزدی ہے پی آئی اے خریدلیں یاکوئی نئی ایئرلائن شروع کریں۔