ایچ آئی وی سرنج سے پھیلنے کے ثبوت سامنے نہیں آئے: سی ای او ڈریپ

اسلام آباد(آئی این پی )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبیداللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک دو اور پانچ ایم ایل سرنجز آٹو ڈسپوزایبل ہیں تاہم  10 سی سی سرنج تاحال آٹو ڈسپوز ایبل نہیں ہے ۔ ایک  انٹرویو میں   ڈاکٹر عبیداللہ نے بتایا کہ اگر وزارت صحت نے اس پر بھی پابندی لگائی تو فوری عمل کرائیں گے، سرنجز کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، ابھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ ملک میں ایچ آئی وی کا مرض سرنجز سے پھیلا