فروری :1796مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، لیسکو کا ماہ فروری میں بجلی چوری کے خلاف بڑا کریک ڈا ئون، 1,796 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، گزشتہ ماہ فروری میں 1 کروڑ 58  اکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ،20 لاکھ سے زائد یونٹس چارج، 7 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد۔ 1,760 ایف آئی آرز کی درخواستیں، 547 مقدمات درج، 24 افراد گرفتارسنٹرل سرکل 358 کیسز کے ساتھ سرفہرست، ایسٹرن اور ناردرن سرکلز کی بھی نمایاں کارکردگی قصور سرکل میں 21 ملزمان گرفتار، دیگر سرکلز میں بھی م ئوثر کارروائیاں ہوئیں۔