واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے ایک پروگرام میں گردن پر نمایاں سرخ داغ کے ساتھ شرکت کی، جس کے بارے میں ان کے ڈاکٹر نے کہا کہ یہ ایک احتیاطی" علاج کی وجہ سے ہے۔صدر کے معالج شان باربابیلا نے اے ایف پی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ گردن کے دائیں جانب ایک عام کریم استعمال کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری رہتی ہیں، کیونکہ ان کے ہاتھوں پر زخم، ٹانگوں میں سوجن رہتی، اور کئی مواقع پر عوامی تقریبات میں اونگھ جاتے ہیں۔