کوالالمپور میں 42 غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے ایران پر ہونے والے حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل، OIC اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بلاجواز حملوں نے "امن فارمولے" کو ناکام بنا دیا ہے۔ایرانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں قرارداد کی
ایرانی سفیر ولی اللہ محمدی کو پیش کی گئی۔ تقریب میں ملائیشین اراکینِ پارلیمنٹ، مقامی عمائدین اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک تھے۔ایرانی سفیر ولی اللہ محمدی اور چیگو محمد اعظمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر جہادِ اسلامی کا پرچم بلند کیا ہے، جو دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔