راولپنڈی( آن لائن ) بانی پاکستان تحریک انصاف کی متاثرہ آنکھ کے علاج کے سلسلے میں ماہر ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم کا اڈیالہ جیل میں فالو اَپ چیک اَپ کیا گیا۔میڈیکل ٹیم میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ماہر امراضِ چشم شامل تھے۔ الشفاء آئی ٹرسٹ کے ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ذرائع کے مطابق جدید طبی آلات سے لیس خصوصی گاڑی بھی جیل لائی گئی تاکہ موقع پر ہی تفصیلی معائنہ ممکن ہو سکے۔