ملزم نے د کان میں گھس کر فائرنگ کر کے کزن نواز کو قتل کیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اکبری منڈی دوکان پر موجود تاجر کو قتل کرنے والا سفاک ملزم کو گرفتار کرلیاواقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے نوٹس پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں ٹیم نے مرکزی ملزم کو گرفتار کیاملزم خرم عرف موسی بھائی نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے کزن نواز کو قتل کیاملزم نے د کان میں گھس کر فائرنگ کر کے نواز کو قتل کیا تھاملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھااکبری گیٹ پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے مرکزی ملزم کو گرفتار کیاملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی سٹی نے ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم گیلانی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے