لاہور(کرائم رپورٹر)3 روز قبل ہڈیارہ کے علاقہ منہالہ بازار میں شاپ کے اندر داخل ہو کر تاجر کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او ہڈیارہ انچارج منہالہ اور انوسٹی گیشنز پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا مرکزی ملزم کوگاڑی سمیت گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شاپ کے اندر داخل ہوتا ہوا اور باہر نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا،