پشاور (یواین پی) خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سُہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی تیاری اور پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی صحت کے معاملے پر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سُہیل آفریدی نے صوبے کا نیا بجٹ پیش کرنے سے قبل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفصیلی مشاورت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ حکام کو جیل میں فوری ملاقات کرانے کا حکم جاری کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا 10 جون کو جب قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس منعقد ہوگا، تو اس موقع پر ہم اس وفاقی بجٹ کے خلاف اور عمران خان کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کے بالکل سامنے ایک بڑا احتجاجی دھرنا دیں گے۔