انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں، جو جولائی سے ون ڈے اور ٹی20 میچز پر نافذ العمل ہوں گی۔
جون میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں یہ قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔نئے قوانین کے تحت ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بالرز کو فائدہ دینے کے لیے ‘اسپلٹ یوز’ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ پہلے کے مقابلے میں، جہاں پورے 50 اوورز کے دوران دو نئی گیندوں کا استعمال ہوتا تھا، اب میچ میں دو گیندیں استعمال ہوں گی لیکن 35ویں اوور کے شروع سے پہلے فیلڈنگ ٹیم اننگز کے باقی حصے کے لیے ایک گیند منتخب کرے گی تاکہ انہیں ریورس سوئنگ کا فائدہ حاصل ہو سکے۔
اسی طرح، کنکشن متبادل کی نئی شرط بھی رکھی گئی ہے کہ ہر میچ سے پہلے ٹیم 5 مخصوص کنکشن متبادل نامزد کرے گی، جن میں ایک بیٹر، ایک وکٹ کیپر، ایک بالر، ایک اسپنر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوں گے۔ اگر کوئی کنکشن متبادل زخمی ہو جائے تو میچ ریفری اس کی جگہ اسی نوعیت کے کسی دوسرے کھلاڑی کو منظور کر سکتا ہے۔یہ تبدیلیاں کھیل کو مزید دلچسپ اور توازن پیدا کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، جنہیں کھلاڑیوں، کوچز اور کرکٹ کے شائقین نے خوش آمدید کہا ہے۔