کراچی(آئی این پی )قومی ائیرلائن نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50فیصد کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری عمل درآمد ہوگا اور مسافر 9 جون تک اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔