کمشنر راولپنڈی سمیت 12 افسروں کے تبادلے

کمشنر راولپنڈی عبدالعامر خٹک ،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ،سٹی پولیس آفیسر تبدیل 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 12 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیل خانہ جات سروس گریڈ 20 کے آفیسر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات میاں سالک جلال کو تبدیل کر کے آئی جی جیل خانہ جات ،کمشنر راولپنڈی محمد عبدالعامر خٹک کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر)شہریار شیرازی کو او ایس ڈی ،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر کو ذمہ داری سونپ دی گئی،ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان حافظ مدثر نواز کو ڈپٹی کمشنر ملتان کے عہدہ کا اضافی چارج ،اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر حاکم خان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اختر ملک کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محسن اقبال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن جبکہ رب دینو کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کردیا گیا۔