سئیول(آئی این پی )جنوبی کوریا کی پولیس نے ملک کی ایوی ایشن کی تاریخ کے بدترین حادثے کے شکار جہاز کی کمپنی جے جو کے مالک پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی اور تفتیش کے لیے دفاتر اور مووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی چھاپے مارے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر جو جونگ وان نے میڈیا کو بتایا کہ کاک پٹ کے وائس ریکارڈر کا ڈیٹا آڈیو فائل میں منتقل کرنے کا کام مکمل ہوگیا، جس سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جہاز کمپنی جے جیو ایئر کے سیول میں واقع دفاتر کی تلاشی لی اور تفتیش کے سلسلے میں معلومات اکٹھی کیں۔