ممبئی (آئی این پی )بھارتی شہر ممبئی میں ایک خاتون نے اپنی بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرنے پر والدہ کو قتل کرڈالا ۔بھارتی ٹی وی ر پورٹ کے مطابق پولیس نے 41سالہ خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ یہ واقعہ قریشی نگر میں پیش آیا۔ملزمہ جس کی شناخت ریشماں مظفر قاضی کے نام سے ہوئی ہے، نے مبینہ طور پر اپنی 62سالہ والدہ صابرہ بانو اصغر شیخ کو تلخ کلامی کے دوران چھرا گھونپ دیا۔ پولیس کے مطابق ریشماں کا خیال تھا کہ ان کی والدہ بڑی بیٹی کی طرفداری کرتی ہیں اور زیادہ پیار بھی کرتی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان ناراضگی چلی آ رہی تھی۔اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد ریشماں تھانہ چونابھٹی پہنچی اور اعتراف جرم کر لیا۔