فواد چودھری فرد جرم عائد

 لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی۔فواد نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے آج استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی۔فواد کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر بھی آج دلائل طلب کرلیے ، سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔