واشنگٹن(آئی این پی )سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن جیفری ایپسٹین سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر تیار ہو گئے ۔یہ کمیٹی جنسی جرائم میں سزا یافتہ جیفری ایپسٹین کے بارے میں سامنے آنے والی فائلز کی تحقیقات کر رہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے ریپبلکن اکثریت رکھنے والے ایوان میں دونوں مشہور ارکان کے خلاف ممکنہ توہین کی کارروائی رک سکتی ہے جس کے تحت آگے چل کر فوجداری الزامات بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔امریکی محکمہ انصاف نے حال ہی میں جیفری ایپسٹین سکینڈل کے حوالے سے لاکھوں کی تعداد میں فائلز جاری کی ہیں جن میں کئی مشہور شخصیات کے نام بھی موجود ہیں