طالبان دور میں خواتین کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے: ہیلری کلنٹن

طالبان نے افغان خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی سے تقریبا مکمل طور پر باہر کر دیا ہے
واشنگٹن (آئی این پی )سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے افغانستان میں طالبان حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں خواتین کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے۔بین الاقوامی جریدے فارن افیئرز میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں ہیلری کلنٹن نے لکھا کہ اقتدار پر قابض طالبان نے افغان خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی سے تقریبا مکمل طور پر باہر کر دیا ہے