عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں مسلسل شمولیت اعتماد سازی کیلئے نہایت اہم ہے
اس ورثے کو اصلاحات سے ہم آہنگ تعاون کے ذریعے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مسلسل زمینی سطح پر موجودگی اور اعلی قیادت کی شمولیت کو پاکستان کے ساتھ اعتماد سازی اور رفتار پیدا کرنے کے لیے نہایت اہم قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان ماضی میں عالمی بینکوں کیلئے ایک اہم مارکیٹ رہا ہے ، اس ورثے کو مستحکم، مسلسل اور اصلاحات سے ہم آہنگ تعاون کے ذریعے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزارتِ خزانہ میں سٹی بینک کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں خودمختار مالیاتی انتظامات، عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا