منصوبہ برق رفتاری، فرضی شناسی سے 72 دن میں مکمل کیا گیا، وزیراعظم

منصوبہ برق رفتاری، فرضی شناسی سے 72 دن میں مکمل کیا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کو ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جناح اسکوائر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ شہر کے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد میں ٹریفک کا بہاؤ تیز ہو جائے گا، اور عوام کو بہتر سفر کی سہولت ملے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں محض 72 دن لگے، جو کہ حکومت کی برق رفتاری اور فرض شناسی کو ظاہر کرتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ جناح اسکوائر کی طرح اسلام آباد میں دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل ہوں گے تاکہ دارالحکومت کو ایک خوبصورتی کی مثال بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب بیرون ملک سے کوئی مہمان اسلام آباد آئے، تو شہر کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ جائے اور اس کی تعریف کرے۔