پی ٹی آئی نے ڈسپلن خلاف ورزی پر اراکین کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنادی

پی ٹی آئی نے ڈسپلن خلاف ورزی پر اراکین کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنادی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 یہ کمیٹی خاص طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کی سماعت کرے گی، جنہیں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔کمیٹی کے ممبران میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے نوٹفیکیشن کے مطابق، کمیٹی کی تشکیل چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔ اگر ایم این ایز اس سماعت میں شرکت نہیں کرتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہوگی۔نوٹفیکیشن ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔