چالان کیساتھ کارروائی، سرکاری افسروں کو وارننگ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالا پولیس افسریااہلکار چالان کیساتھ معطل بھی ہو گا:سی ٹی او 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سرکاری افسرکوچالان کیساتھ محکمانہ کارروائی کاسامنابھی کرناپڑیگا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا اب کوئی بھی نہیں بچے گا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالا پولیس افسریااہلکار چالان کیساتھ معطل بھی ہو گا،سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے احکامات جاری کردیئے سی ٹی اولاہورڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سب پرلازم ہے ،سرکاری افسرکوچالان کیساتھ محکمانہ کارروائی کاسامنابھی کرناپڑیگا،وارڈنز میں بھی مفت ہیلمٹ تقسیم کر دیئے گئے ہیں ۔