بلوچستان حکومت نے بیرون ملک مقیم کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور کمانڈرز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن کو تیز کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ سے مدد طلب کرتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مقامی سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کی قیادت کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق، دہشت گردی کے خلاف پروانشل ایکشن پلان کی ہدایات کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور سالمیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔